Skip to main content

बुखारी वा मुस्लिम्


*انتقال پرملال*
یہ خبر نہایت رنچ وافسوس کے ساتھ سنی گئی کہ معروف عالم دین اور مؤسس جامعہ اسلامیہ دریاباد ڈاکٹر عبد الباری فتح اللہ مدنی ،مولانا ابوالہاشم مدنی دریابادی صاحبان وغیرہ کے برادر خورد ڈاکٹر عتیق اثر ندوی صاحب کے بہنوئی اور خالہ زاد بھائی اور میرے شاگرد رشید ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کا آج صبح لکھنؤ میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔انا لله وانا إليه راجعون اللهم اغفر له وارحمه واعفه واعف عنه ووسع مدخله واكرم نزله و اغسله بالماء و الثلج والبرد ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس وادخله في جنة الفردوس و اعذه من عذاب القبر وعذاب النار والهم اهله و ذويه الصبر والسلوان امين.
 موصوف کا تعلق اترپردیش کےمردم خیز ضلع بستی کے معروف گاؤں دریاباد سے تھا۔ آپ نے جامعہ سلفیہ بنارس میں تعلیم حاصل کی،اس کے  بعد مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے طب کی تعلیم مکمل کی، بعد ازاں دوبئی میں فیملی کے ساتھ مقیم ہوگئے۔ ادھر ایک عرصہ سے خرابیء صحت کے باعث لکھنو منتقل ہو گئے تھے، اوروہاں زیر علاج تھے۔
موصوف میرے بڑے ہونہار شاگردوں میں سے تھے ۔انتہائی خلیق وملنسار،نیک ،پابند کتاب و سنت، غیرت دینی سے سرشاراور ایک مخلص انسان تھے۔یہی وجہ ہے وہ تعلیم کتاب وسنت کے لیے کوشاں اور معروف تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ دریاباد کی تعمیروترقی کے لیے فکرمند رہتے تھے۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس کا مکین بنائے،نیکیوں کو شرف قبولیت بخشے اور پسماندگان خصوصا برادران گرامی ڈاکٹر عبد الباری فتح اللہ مدنی،جناب ابو القاسم،مولانا ابوالہاشم مدنی اور جناب ابوالحسن صاحبان، خالہ زاد ڈاکٹر عتیق اثر ندوی صاحب ناظم جامعہ اسلامیہ دریاباد،اہل خانہ ودیگر خویش واقارب کو صبر سلوان عطا فرمائے۔
‏عظم الله أجركم وأحسن عزاءكم وغفر لميتكم وأسكنه فسيح جناته ۔ آمین
*شریک غم*: اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

*شریک غم:-* حافظ عبدالخالق امام مسجد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما ہمراپور، ضلع لکھنؤ
إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس وادخله الجنة واعذه من عذاب القبر وعذاب النار
اللهم آمين يارب العالمين
صحیح مسلم
کتاب: ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب: کھانے پینے کے بعد اللہ تبارک وتعالی کا شکر ادا کرنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر: 6932

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ زَکَرِيَّائَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَيَرْضَی عَنْ الْعَبْدِ أَنْ يَأْکُلَ الْأَکْلَةَ فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا

ترجمہ:
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، ابواسامہ محمد بن بشر زکریا، ابن ابی زائدہ سعید بن حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ اس بندے پر خوش ہوتا ہے جو ایک کھانا کھا کر اس پر اللہ کا شکر ادا کرے یا جو بھی چیز پئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرے۔
صحیح مسلم
کتاب: ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب: مسلمانو کے لئے پس پشت دعا مانگنے کی فضلیت کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 6929

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ صَفْوَانَ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ وَکَانَتْ تَحْتَهُ الدَّرْدَائُ قَالَ قَدِمْتُ الشَّامَ فَأَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ فِي مَنْزِلِهِ فَلَمْ أَجِدْهُ وَوَجَدْتُ أُمَّ الدَّرْدَائِ فَقَالَتْ أَتُرِيدُ الْحَجَّ الْعَامَ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَتْ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا بِخَيْرٍ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ دَعْوَةُ الْمَرْئِ الْمُسْلِمِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ مُسْتَجَابَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَکٌ مُوَکَّلٌ کُلَّمَا دَعَا لِأَخِيهِ بِخَيْرٍ قَالَ الْمَلَکُ الْمُوَکَّلُ بِهِ آمِينَ وَلَکَ بِمِثْلٍ

ترجمہ:
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، عبدالملک بن ابی سلیمان ابی زبیر حضرت صفوان بن عبداللہ بن صفوان سے روایت ہے کہ ام درداء ان کی بیوی تھی میں ملک شام گیا تو میں ابودرداء کے پاس مکان پر حاضر ہوا اور وہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ ام درداء موجود تھیں تو انہوں نے کہا کیا تو اس سال حج کا ارادہ رکھتا ہے میں نے کہا جی ہاں انہوں نے کہا اللہ سے ہمارے لئے بھلائی کی دعا کرو کیونکہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے مسلمان مرد کی اپنے بھائی کے لئے پس پشت دعا قبول ہوتی ہے اس کے سر کے پاس موکل فرشتہ موجود ہے جب یہ اپنے بھائی کے لئے بھلائی کی دعا کرتا ہے تو موکل فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور کہتا ہے کہ تیرے لئے بھی اس کی مثل ہو۔
صحیح مسلم
کتاب: ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب: سبحان اللہ وبحمدہ کی فضلیت کے بیان میں
حدیث نمبر: 6925

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجِسْرِيِّ عَنْ ابْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْکَلَامِ أَفْضَلُ قَالَ مَا اصْطَفَی اللَّهُ لِمَلَائِکَتِهِ أَوْ لِعِبَادِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ

ترجمہ:
زہیر بن حرب، حبان بن ہلال وہیب سعید جریر، ابی عبداللہ جسری ابن صامت حضرت ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسا کلام افضل ہے آپ ﷺ نے فرمایا جسے اللہ نے اپنے فرشتوں یا بندوں کے لئے چن لیا ہے یعنی (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ) ۔
Sadaf083.blogspot.com

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے ہی 📚

القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے موطا امام مالک کتاب: کتاب الزکوة باب: سونے اور چاندی کی زکوة کا بیان حدیث نمبر: 581 حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ عَنْ أَبِيهَا أَنَّهُ قَالَ کُنْتُ إِذَا جِئْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَقْبِضُ عَطَائِي سَأَلَنِي هَلْ عِنْدَکَ مِنْ مَالٍ وَجَبَتْ عَلَيْکَ فِيهِ الزَّکَاةُ قَالَ فَإِنْ قُل...

eed mubarak

करेला कटर्