Skip to main content

📚कयामत की निसानिया हदीस की रोशनी मे

*پانچویں قسط(٥)* 
🍀بسم الله الرحمن الرحيم🍀 
☘️السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
 *📌قارئین کرام! "بلغوا عني ولو آية"* کے سلسلہ وار دروس بعنوان : *🪐قیامت کی علامتوں🪐* میں آپ سب کا استقبال ہے، قیامت کی چھوٹی علامتوں میں سے ایک علامت ہے *🌴(2) وفاتِ نبوی ﷺ🌴* 
📚 *عوف بن مالک رضی اللہ عنہ* فرماتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ : قیامت سے پہلے چھ نشانیاں شمار کر لو پھر آپﷺ نے سب سے پہلے اپنی موت کا تذکرہ فرمایا پھر باقی پانچ علامتیں ذکر کی *(صحيح بخاری :٣١٧٦).*  إن شاء اللہ باقی علامتیں اگلے دروس میں پیش کی جائیں گی. 
*📌قارئین کرام!*  یہ بہت ہی عظیم حدیث ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اس حدیث میں قیامت کی علامتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس میں سب سے پہلے اپنی موت کا ذکر فرمایا ہے. علماء کرام لکھتے ہیں کہ آپ ﷺ کی وفات قرب قیامت کی ابتدائی علامات میں سے ایک علامت ہے.
 📌واقعی آپ ﷺ کی وفات سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بہت بڑا دھچکا لگا *ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ* فرماتے ہیں کہ : "خبرِوفات کے بعد مسلمانوں کے جگر کٹ گئے، قدم لڑکھڑا گئے، چہرے بجھ گئے، آنکھیں خون بہانے لگیں، ارض وسماء سے خوف آنے لگا، سورج تاریک ہو گیا، آنسوبہہ رہے تھے اور نہیں تھمتے تھے، کئی صحابہ حیران وسرگردان ہو کر آبادیوں سے نکل گئے، کوئی جنگل کی طرف بھاگ گیا، جو بیٹھا تھا بیٹھا رہ گیا، جو کھڑا تھا اس کو بیٹھ جانے کا یارانہ ہوا، مسجد نبوی قیامت سے پہلے قیامت کا نمونہ پیش کر رہی تھی" *[انسانیت موت کے دروازے پر ]*.
📌 واقعی آپ ﷺ کی وفات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو پریشان کر گئ ان کے آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھا گیا ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور پیروں تلے زمین کھسک گئ، *انس بن مالک رضی اللہ عنہ* فرماتے ہیں کہ :" *لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي دَخَلَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ الْمَدِينَةَ ؛ أَضَاءَ مِنْهَا كُلُّ شَيْءٍ، فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ ؛ أَظْلَمَ مِنْهَا كُلُّ شَيْءٍ، وَمَا نَفَضْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ الْأَيْدِي، وَإِنَّا لَفِي دَفْنِهِ حَتَّى أَنْكَرْنَا قُلُوبَنَا"* جب وہ دن ہوا جس میں رسول اللہ ﷺ (پہلے پہل) مدینہ میں داخل ہوئے تو اس کی ہر چیز پرنور ہو گئی، پھر جب وہ دن آیا جس میں آپ کی وفات ہوئی تو اس کی ہر چیز تاریک ہو گئی اور ابھی ہم نے آپ کے دفن سے ہاتھ بھی نہیں جھاڑے تھے کہ ہمارے دل بدل گئے *(سنن ترمذی :٣٦١٨).*
 *📌قارئین کرام!* واقعی آپ ﷺ کی وفات اہل اسلام کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ تھا کیونکہ آپ کی وفات کے ساتھ ہی آسمان سے وحی کی آمد کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس کا بہت غم تھا حدیث میں آتا ہے کہ *ابوبکر رضی اللہ عنہ* نے رسولﷺ کی وفات کے بعد *عمر رضی اللہ عنہ* سے کہا کہ ہمارے ساتھ *ام ایمن* کی ملاقات کے لئے چلو ہم ان سے ملیں گے جیسے رسولﷺ ان سے ملنے کو جایا کرتے تھے، جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ رونے لگیں، دونوں ساتھیوں نے کہا کہ تم کیوں روتی ہو؟ اللہ تبارك وتعالی کے پاس اپنے رسولﷺ کے لئے جو ہے وہ رسولﷺ کے لئے بہتر ہے، *ام ایمن رضی اللہ عنہا* نے کہا کہ میں اس لئے نہیں روتی کہ یہ بات نہیں جانتی بلکہ اس وجہ سے روتی ہوں کہ اب آسمان سے وحی کا آنا بند ہو گیا۔ ام ایمن کے اس کہنے سے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کو بھی رونا آگیا پس وہ بھی ان کے ساتھ رونے لگے *(صحیح مسلم :٦٣١٨)*.
 *📌قارئین کرام!* واقعی نبی کریم ﷺ کی وفات امت کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ تھا کیونکہ آپ کی وفات کے بعد جو نت نئے فتنوں نے جنم لیا ان کا سلسلہ اب تک بھی نہ تھما ایک طرف  فتنہ ارتداد نے سر اٹھایا تو دوسری طرف مانعین زکاۃ نے پھر دیکھتے ہی دیکھتے خوارج، معتزلہ، جہمیہ، قدریہ اس طرح فتنوں کا یہ سلسلہ بڑھتا ہی چلا گیا اسی لئے *امام قرطبی رحمہ اللہ* فرماتے ہیں کہ: *"أول أمر دهم الإسلام موت النبي ﷺ ثم موت عمر رضي الله عنه"* "اسلام پر سب پہلی مصیبت و آفت نبی کریمﷺ کی موت ہے پھر عمر رضی اللہ عنہ کی موت ہے " *[التذكرة في أحوال الموتى وأمور الآخرة ص: ٧١٤ ].* غرض ایں کہ آپ ﷺ کی وفات قیامت ان چھوٹی علامتوں میں سے ایک علامت ہے جو واقع ہو چکی ہے اس کو علامات قیامت بعیدہ میں شمار کیا جاتا ہے . 
 *نوٹ :* باقی علامتوں کا ذکر اگلے دروس میں آئیگا إن شاء الله تعالى.
 🤲اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ قیامت کی   علامتوں سے عبرت حاصل کرتے ہوئے اس کے لئے تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین).

استفادہ أز *[صحيح أشراط الساعة لأبي النصر مصطفى الشلبي]* 
                  
❇️ *جاری*❇️
┄┄┅┅✪❂✵🔵✵❂✪┅┅┄┄
📱📚 *اردو نصیحتیں* 👇
┄┄┅┅✪❂✵🔵✵❂✪┅┅┄┄

*📜☜ گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے Name لکھ کر اس نمبر پر WhatsApp کریں*
📱+917275339034 

📱+919579467085

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے ہی 📚

القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے موطا امام مالک کتاب: کتاب الزکوة باب: سونے اور چاندی کی زکوة کا بیان حدیث نمبر: 581 حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ عَنْ أَبِيهَا أَنَّهُ قَالَ کُنْتُ إِذَا جِئْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَقْبِضُ عَطَائِي سَأَلَنِي هَلْ عِنْدَکَ مِنْ مَالٍ وَجَبَتْ عَلَيْکَ فِيهِ الزَّکَاةُ قَالَ فَإِنْ قُل...

eed mubarak

करेला कटर्