Skip to main content

कुर्बानी एक अजमाइस् है



*قربانی*

بے شک مال ایک آزمائش ہے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا 
حرام زرائع سے کماکر حلال طریقے پر خرچ کرنے کے بعد امید ثواب کی رکھنا کیسے۔ درست ہوسکتا ہے اور اسی طرح جب بندہ حلال ذرائع سے مال کمائے تو ایک آزمائش یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اس کو خرچ کرنے میں بخیلی سے تو کام نہیں لے رہا ہے ؟ یہاں اس کا نفس اسے روکتا ہے یا شیطان روکتا ہے طبیعت اس کی گوارا نہیں کرتی تبھی تو وہ اپنی اس بخیلی کو چھپانے کے لئے مختلف بہانے کرتا ہے کبھی اسے گھر کا خرچ یاد آتا ہے تو کبھی یہ قرض کی رقم لے کر کہتا ہے کہ میرے اوپر قرض ہے 
دوسری طرف نیت پر حملہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ریا و نمود میں پڑ جاتا ہے 
جو قربانی اللہ کے کرنی ہوتی ہے اس میں ریاکارئ و نمود جگہ لے لیتی ہے اور یہ عمل اس کا بے ثواب والا بن جاتا ہے 
قربانی کے لئے جو شرائط ہیں اس پر عمل کرنے کے ساتھ اپنی نیت کو بھی سنھبالیں 
لوگوں میں چرچا اس نیت کے ساتھ کرنا کہ لوگ آپ کو بڑے مالدار یا بڑا سخی سمجھ لینگے یہ بلکل درست نہیں اس سے آپ اللہ کی رضا نہیں پا سکتے اگرچہ آپ ایک جانور یا سو جانور قربان کریں 
دکھاوا کرکے اپنے اعمال کو برباد نہ کریں 
خالص اللہ کی رضا کے لئے اس کے بتائے ہوئے طریق ( سنت مطھرہ ) کے مطابق جانور کو اللہ کی راہ میں قربان کریں اور عمل کے بعد میں بھی آپ  اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو توفیق دی اور ساتھ میں ضرور بضرور اس عمل کو اور اس کے علاوہ بھی کئے گئے اعمال صالحہ کو قبول کرے آمین 

*نوٹ؛ جو لوگ نماز کی پابندی نہ کرتے ہو یا کلی طور پر نماز ہی نہ پڑھتے ہو وہ جان لیں کہ سورہ کوثر میں نحر سے پہلے نماز پڑھنے کا ذکر ہے*
*تو جان لیجئے کہ بے نمازی کی قربانی اللہ کے یہاں مقبول نہیں بشرط یہ کہ وہ اس سے پہلے توبہ کرلیں اور نماز کی پابندی کریں*

ہمیں چاہیے کہ ہم نے نمازیں ترک کی ہیں تو سچے دل سے توبہ کریں اور پورے دل کے ارادے کیساتھ اللہ سے وعدہ کریں کہ اب نماز ترک نہیں کرینگے 
اللہ ہم سب کے اعمال صالحہ کو قبول کریں اور جو خامیاں کوہتائیاں ہوئ ہیں انہیں معاف کریں اور وہ ہم سے راضی ہوجائے 
آمین 

آپ کا دینی بھائ 
شوکت خان 
ممبرا

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ جانتے ہی 📚

القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے القرآن - سورۃ نمبر 11 هود آیت نمبر 106 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۞ ترجمہ: جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے موطا امام مالک کتاب: کتاب الزکوة باب: سونے اور چاندی کی زکوة کا بیان حدیث نمبر: 581 حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ عَنْ أَبِيهَا أَنَّهُ قَالَ کُنْتُ إِذَا جِئْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَقْبِضُ عَطَائِي سَأَلَنِي هَلْ عِنْدَکَ مِنْ مَالٍ وَجَبَتْ عَلَيْکَ فِيهِ الزَّکَاةُ قَالَ فَإِنْ قُل...

eed mubarak

करेला कटर्